کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سندھ میں خواتین کے لئے الیکٹرک اسکوٹی جلد متعارف کروانے کے لئے مسلسل سرگرم, الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی تاجروں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی
ملاقات میں سندھ میں الیکٹرک اسکوٹی متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امکانات پر گفتگو کی گئی جبکہ وفد کی جانب سے سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
وفد نے صوبے میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لئے اپنی تجاویز پیش کیں اور سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو اپنی کمپنی جدید کی ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا خیرمقدم
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے جانب سے سندھ میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کا ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی پیشکش بھی کی اور وفد کو حکومت سندھ کی جانب سے مکمل تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ، صوبے کی خواتین کومزید اختیار بنانے کے لئے شب و روز کوشاں ہے،سندھ کی نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار اسکوٹیز جلد فراہمی حکومت سندھ کا منصوبہ ہے۔صوبے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔
