کراچی:موسم کی تبدیلی اور ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی گلبرگ ٹاؤن نے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا۔تاکہ ماہ رمضان میں ڈینگی اور ملیریا جیسے موزی امراض سے گلبرگ ٹاؤن کی عوام کو محفوظ رکھا
اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس،یو سی 4 کے چیئرمین عظیم اللہ حسینی وائس چیئرمین اویس بیگ اور وارڈ کونسلر بھی موجود تھے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کے اسپرے مہم کے آغاز کا مقصد عوام الناس کو ڈینگی اور ملیریا جیسی موذی بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور بالخصوص مساجد امام بارگاہ اور تراویح کے اجتماعات کے اطراف خصوصی طور پر اسپرے کیا جارہا ہے جو کہ 15 روز تک روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا
نصرت اللہ نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہے موسم کی تبدیلی کے ساتھ مچھر و مکھیوں کے اضافے سے بے شمار بیماریاں جنم لیتی ہیں ہماری درخواست ہے آپ لوگوں صفایٰ ستھرا ہیٗ کا خاص طور سے خیال رکھیں ہم اور آپ مل کر تمام مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔
