کراچی: فینسی، جعلی نمبر پلیٹس، ٹیمپرڈ و آلٹر گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی ہدایت
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سنڈھ مکیش کمار چاولہ نے روڈ چیکنگ مہم کا اچانک دورہ کیا
سیکریٹری ایکسائز سندھ محمد سلیم راجپوت اور ڈائریکٹری ایکسائز وحید شیخ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے
مکیش کمار چاولہ نے سی ویو چیک پوسٹ کا معائنہ اور ایکسائز عملے سے ملاقات بھی کی
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سنڈھ مکیش کمار چاولہ نے فینسی و جعلی نمبر پلیٹس، ٹیمپرڈ و آلٹر گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب تمام گاڑیاں ضبط کی جائیں۔
