گورنر ہاؤس میں لکی ڈرا،خاتون کا 120 گز کا پلاٹ نکل آیا

کراچی: گورنر ہاؤس میں افطار  ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی جس میں ایک خاتون کا 120 گز کا پلاٹ نکل آیا

نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکل آنے پر سماجی کارکن علی شیخانی نے خاتون کو کنسٹرکشن کے لئے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا

پلاٹ نکل آنے پر نازیہ امتیاز خوشی سے آبدیدہ ہوگئی،گورنر سندھ نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے

نازیہ امتیاز کا کہنا تھا کہ شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔

گورنر سندھ نے دونوں بیٹیوں کے لئے ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں