ہم تیزی سے تبدیلی کے دور میں رہ رہے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دوسری سینئر مینجمنٹ کورس میں کامیاب افسران کی تقسیم اسناد تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج یہاں کامیاب افسران کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے،دوسری سینئر مینجمنٹ کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دیتا ہوں،یہ کورس مہارتوں، علم اور قائدانہ خصوصیات سے آراستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ کورس و حکمرانی کے بدلتے ہوئے چیلنجوں کے لیے ضروری ہے،پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تربیتی پروگرام انتہائی اہم ہیں،سندھ میں گورننس کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر قیادت ضروری ہے،شفاف اور مؤثر طرز حکمرانی کسی بھی ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ اقدام ہماری سول سروس کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ (ٹی ایم آر) ونگ کی فیکلٹی اور افسران کی لگن کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں،سندھ میں سول سروسز اکیڈمی کے قیام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے،سندھ کے عوام ایک قابل، دیانت دار اور عوامی فلاح کے لیے وقف سول سروس کے منتظر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وسائل کا دانشمندانہ استعمال اور عوامی مفاد میں فیصلے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ٹریننگ مینجمنٹ اینڈ ریسرچ ونگ کے نئے دفتر اور جدید تربیتی سہولیات کا افتتاح ایک اہم سنگ میل ہے،ٹی ایم آر ونگ کے لیے جگہ مختص کرنے پر چیف سیکریٹری سندھ کا مشکور ہوں،ہم تیزی سے تبدیلی کے دور میں رہ رہے ہیں، جہاں حکمرانی تیزی سے پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے،موسمیاتی تبدیلی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث حکومت کا کردار مزید چیلنجنگ ہو گیا ہے،ٹیکنالوجی کی ترقی اور بدلتی سماجی توقعات کے ساتھ گورننس کے تقاضے بھی بڑھ رہے ہیں،سرکاری افسران کو جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تزویراتی سوچ اور اختراعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے،قیادت کے عہدوں پر فائز سرکاری ملازمین کے لیے مسائل حل کرنے کی مہارتیں ناگزیر ہیں،مجھے یقین ہے کہ اس تربیت نے افسران کو مؤثر قیادت کے لیے ضروری مہارتوں سے لیس کیا ہے،مضبوط قیادت اور جدید مہارتوں کے بغیر مؤثر طرز حکمرانی ممکن نہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے سول سرونٹس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے،دیانت داری، جوابدہی اور عوامی خدمت سول سرونٹس کی بنیادی ذمہ داری ہے، موثر اور شفاف حکمرانی ترقی پسند معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،قائدانہ کردار نبھانے والوں کے کندھوں پر موثر اور شفافیت کی ذمہ داری پہلے سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔سندھ کے سول سرونٹس کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا،جدید تربیتی پروگرام سول سرونٹس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے،آنے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سول سرونٹس کو مزید مضبوط بنائیں گے،سندھ کی ترقی میں سول سرونٹس بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ اخلاص، لگن اور اعلیٰ معیار کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں