کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دنیا میں کافی ممالک حکومتیں اور بزنس کمیونٹی ملکر کام کرتی ہیں مگر سندھ میں پبلک پارنٹرشپ کے ساتھ کام کرتی ہے
اسٹاک ایکچیئنج کے دورے کے دوراں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کے حکومت اور بزنس میں ملکر ایسے کام کریں جن سے عوام کا فائدہ ہو۔ محکمہ ٹرانسپورٹ میں بھی ملکر کام کرینگے۔
شرجیل انعام میمن نے چائنہ کے دورے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت مواقعے موجود ہے، چائینہ مزید انویسٹ کا خواہشمند ہے۔
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خواتین کو مفت الیکٹرک موٹرسائیکلس اور ہیلیمنٹ دیے جائینگے۔
