موٹرسائیکل ٹیلرز نے رجسٹریشن کے لئے 90 دن کی مہلت مانگ لی

کراچی (بزنس رپورٹر) الیکٹرونکس اینڈ موٹرسائیکل ڈیلر الائنس کے چئیرمین شیخ حبیب کا وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ مکیش کمار چاؤلہ اور شرجیل انعام میمن سے موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن کے لیے کم از کم 90 دن کی مہلت اور تاخیر پر عائد بھاری جرمانوں کو فلحال 6 ماہ کے لئیے موخر کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات میں جلد بازی میں کیے گئے فیصلے کاروباری طبقے اور عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر رہے ہیں موٹرسائیکل کے کاروبار سے منسلک تمام افراد کے لئیے اچانک لیٹر منظر عام پر آنا اور اس پر عملدرآمد ہونا تشویش کا باعث ہے

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ معیشت پہلے ہی دباؤ میں ہے اور خریدار مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ایسے میں رجسٹریشن کی مختصر مدت اور بھاری جرمانے اضافی مشکلات پیدا کریں گے شیخ حبیب نے کہا کہ "ہم گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن کے حق میں ہیں، لیکن فیصلے زمینی حقائق اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہئیں۔ 30 دن کی مختصر مدت غیر حقیقی ہے اور اس سے نہ صرف خریدار بلکہ ڈیلرز بھی متاثر ہو رہے ہیں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ یکم مارچ 2025 سے موٹرسائیکلوں  کی رجسٹریشن کے لئیے کم از کم 90 دن کا وقت دیا جائے تاکہ ڈیلرز اور خریداروں کو معقول وقت مل سکے28 فروری 2025 تک فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں کی تاخیر پر عائد بھاری جرمانوں کو فلحال 6 ماہ کے لئیے موخر کیا جائےجرمانوں کی شرح میں کمی کی جائے تاکہ کاروباری طبقہ اور عوام پر بوجھ کم ہورجسٹریشن کا عمل آسان، شفاف اور تیز تربنایاجائے تاکہ تاخیر کی بنیادی وجوہات ختم ہوں بروقت نمبر پلیٹ کے اجراء کو یقینی بنایا جائے تاکہ خریدار غیر ضروری مسائل سے بچ سکیں موٹرسائیکل رجسٹریشن فیس پر نظر ثانی کی جائےشیخ حبیب نے امید ظاہر کی کہ سندھ حکومت، مکیش کمار چاؤلہ اور شرجیل انعام میمن ڈیلرز اور عوام کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے ہم حکومت کے ساتھ مل کر ایسا حل نکالنا چاہتے ہیں جو تمام فریقین کے لیے فائدہ مند ہو، تاکہ کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں