شاہد آفریدی نے سندھ میں پسماندہ گھرانوں کے لیے راشن پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

کراچی: نامور کھلاڑی اور فلاحی شعبے سے وابستہ اہم نام شاہد آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سندھ کے ان پسماندہ خاندانوں کے لئے اسپیشل راشن پروگرام شروع کریں گے کہ جن کے بچوں نے ان کے رفاعی ادارے کے زیر انتظام اسکولوں میں داخلہ لیا ہے تاکہ پیسہ کمانے کے لئے ان بچوں کو اسکول سے نکلنا نہ پڑ جائے۔

شاہد آفریدی نے یہ بات کراچی کے مضافاتی علاقے وانگی گوٹھ میں واقع رفاعی اسکول کے نئے تعمیر شدہ بلاک کے  افتتاح کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وانگی گوٹھ کا فلاحی اسکول غیر منافع بخش ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (ایس اے ایف) اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی) باہمی اشتراک سے چلاتے ہیں۔

شاہد آفریدی جو کہ ایس اے ایف کے چیرمین بھی ہیں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے معاشی حالات کی وجہ سے پسماندہ طبقات کی شدید مشکلات کا اچھی طرح سے ادارک ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ خدشات یقینا موجود ہیں کہ ایسے پسماندہ خاندان اپنے بچوں کو اسکول سے باہر نکالنے کی کوشش کریں  گے کہ وہ دوبارہ محنت مزدوری کرکے اپنے گھر میں موجود افراد کے لیے راشن کا انتظام کرنے کے لیے پیسے کما سکیں۔ وہ سندھ میں پسماندہ طبقات کے لئے رفاعی تعلیمی نظام پائیدار بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں