وزیراعلیٰ سندھ نے مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا

کراچی: سندھ کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیراں، معاون خصوصی، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء کو ہدایت ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔جن اسکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے، وہاں پیش رفت کو تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کو وزراء نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ترقیاتی منصوبوں کا مسلسل معائنہ کرتے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ آرہا ہے،انتظامیہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر ضابطہ لائے،ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔تاجروں کو بابرکت ماہ میں اشیائے خورد و نوش کی مناسب قیمتیں مقرر کرنی ہوں گی،

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں،بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں