فیصل آباد:چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ںے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے ہم مزید پیسے دینے کے لیے تیارہیں لیکن ٹیکس ریفارمز کریں،ہم جو اصلاحات لارہے ہیں وزیراعظم اس پر کلیئر ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ اور مہنگائی پر بات کرنا چاہوں گا،ہمیں گزشتہ کچھ عرصے سے اس معاملے پر مشکلات رہی ہیں
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی آرہی ہے اور آٹو فنانسنگ میں تو آچکی ہے،ہم نے کچھ عرصے سے دیکھا کہ چینی،گھی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہر سال چینی پر بات ہوتی ہے وزیر خوراک نے کہا ہے رمضان المبارک میں چینی کی قیمتوں میں کمی ہوگی، یہ سب چیزیں تب مہنگی ہوتی ہیں جب مڈل مین ہوتا ہے۔بار بار کہا جاتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس کیوں جاتے ہیں آپ کو پتا ہے اس لیے جاتے ہیں کہ اکانومی کا ڈی این اے چل سکے۔
