کراچی: ٹاؤن میںونسپل کارپوریشن منگھو پیر ہیڈ آفس گرم چشمہ میں کلک کے تعاون سے یو آئی پی ٹی پراپرٹی ٹیکس کلیکشن اینڈ اورنس پروگرام منعقد کیا گیا ۔
تقریب میں ٹاون کے وائس چیئرمین رانا محمد عارف میونسپل کمشنر آغا خلیق،کلک کے افسران ٹیکس پالیسی ایڈوائزر شکیل صدیقی، ٹیکس اسپیشلسٹ یو ائی پی ٹی پرویز اشرف، منگھوپیر ٹاون یو ائی پی ٹی کے افسران و عملہ تمام یوسیز کے چیئرمین وائس چیئرمین ممبران و علاقائی عوام بھی شریک ہوئے ۔
اس موقع پر وائس چیئرمین رانا محمد عارف نے اپنے خطاب کے دوران کہا یہ ٹیکس جو ایکسائز پراپرٹی ٹیکس ہے سب سے پہلے سندھ گورنمنٹ کا ادارہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وصول کیا کرتا تھا اب یہ ذمہ داری ٹاؤنز کو منتقل کر دی گئی ہے ۔
میں اپنے ٹاؤن کے افسران و عملے سے یہ امید کرتا ہوں کہ وہ اس میں محنت لگن اور ایمانداری سے اپنا کام انجام دیں گے ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر آغا خلیق کا کہنا تھا منگھو پیر ٹاؤن 16 یو سیوں پر مشتمل ایک بڑا ٹاؤن ہے ۔جس میں ان سورسز کی انکم بہت مختصر ہے مگر اب ایکسائز پراپرٹی ٹیکس ٹاؤن کو مل جانے سے ٹاؤن کی انکم میں اضافہ ہوگا تو یقینی بات ہے کہ عوام کو بھی اس کا فائدہ براہ راست ملے گا میں اپنے ڈیپارٹمنٹ یو ائی پی ٹی کے افسران و عملے کے ساتھ خود اس ڈیپارٹمنٹ کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں اور ایکسائز کے عملے کے ساتھ رابطے میں ہیں جو ہمارے اسٹاف کو ٹریننگ دے رہے ہیں ۔
ٹاؤن کے لیے یہ ایک نیا کام ہے وقت لگے گا مگر امید کرتے ہیں رزلٹ اچھا ہوگا۔
اس موقع پر تقریب میں شریک میونسپل کمشنر آغا خلیق ،وائس چیئر مین رانا عارف ،سابقہ ممبر سندھ اسمبلی میڈم شمیم ،چیئرمین یو سی 6 میڈم زبیدہ ،وائس چیئر مین یو سی 16حسن بلوچ،اقلیتی ممبر اشرف گل،قائد حزب اختلاف حبیب اللہ سواتی، کونسل ممبر جبران، وائس چیئرمین یو سی 7 حافظ عمران،ڈائریکٹر ایچ ار ایم قدیر خان ،ڈپٹی ڈائریکٹر یو ائی پی ٹی حافظ محمد شعیب،کونسل ممبر فرح ناز ،کِلک کے فوکل پرسن ساگر خان, افسران و عملہ علاقائی معززین بھی شریک تھے ۔
