کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیرات کے کام تسلسل کے ساتھ جاری ہے یسین آباد یو سی 6 فرزانہ دواخانہ سے تنظیم اسلامی تک سرک کی تعمیرچیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ وائس چیئرمین محمد الیاس کے ہمراہ سڑک کے استرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ہم نے گلبرگ ٹاؤن کی ہر یو سی میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں آغاز کر دیا ہے استرکاری اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں اور گلیوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے ہم نے سڑکوں کی تعمیر سے قبل واٹر اور سیوریج کے کاموں کو مکمل کیا جو کہ ہمارے ڈومین میں نہیں آتا یہ واٹر اور سیوریج کارپوریشن کا کام ہے جو کہ کہیں کرتا نظر نہیں آتا
ٹاؤن چیئرمین کا کہنا تھا کہ سڑک کو دیر پا قائم رکھنے کے لیے یہ کام لازم و ملزوم تھے جو کہ ٹاؤن نے اپنے فنڈ سے کیے انہوں نے متعلقہ افسران کو پابند کیا کہ سڑکوں کے لیول پر خاص طور سے توجہ دی تاکہ بارشوں میں سڑکوں پر پانی کھڑا نہ ہو اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے بچ جائے
اس موقع پر ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس نے کہا کہ یہ سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس سے دستگیر کی عوام متاثر ہو رہی تھی ہم عوام کی تکالیف سے آگاہ ہیں ہم عوام کو بلدیاتی سہولیات میسر کرنے کے لیے شب و روز محنت کر رہے ہیں ہم عوام میں سے ہیں اور عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں یسین آباد کی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ ٹاؤن انتظامیہ نے ان کی درخواست پر سڑک تعمیر کی اور لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سڑک بنانا ہمارا کام تھا اب اس کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے
۔اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین ورکس کمیٹی کے چیئرمین مرزا آفاق بیگ X E Nبی اینڈ آر محمد سہیل خان اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے
