عالمی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کی تعریف کر رہے ہیں:اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ ایک سال میں ملک کو سفارتی اور معاشی میدان میں کامیابی کی راہ پر گامزن کر دیا،عالمی ادارے ایک بار پھر پاکستان کی  معاشی بہتری کی تعریف کر رہے ہیں۔

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا نیویارک میں پاکستانی برادری سے خطاب میں کہا کہ 2017 تک دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بن چکے تھے،۔سیاسی عدم استحکام  نے 2022 میں ملک کو 47ویں نمبر پر پہنچا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست کو داو پر لگا کرملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ۔جی ٹوئنٹی میں شمولیت کی راہ پر گامزن ہو چکےہیں،گزشتہ دورحکومت میں دہشت گردی کے ناسورکا خاتمہ کر چکے تھے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈارکا مزید کہنا تھا کہ اب پھر دہشت گردی ورثے میں ملی جس کا جلد خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں