راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ کبھی ملک پر مسلط نہیں کرنے دیں گے۔
طلباء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو میرے لئے انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں ہم کامریڈ کی طرح لڑتے ہیں،پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے لئے پاکستانیت سب سے اہم ہے اور ہمیں اس سے محبت ہے، ہم آج کل فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں
چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں، یہ خوارج ہیں اور دین سے نکلے ہوئے ہیں، خارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دینگے،فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں
جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش آئندہ بھی ناکام ہوگی، ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔اسلام نے خواتین کو خصوصی حقوق دیئے ہیں
چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ گمراہ گروہ کو ملک پر اپنے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے۔اسلام نے ہر حیثیت میں عورت کو حقوق دیئے ہیں، خارجیوں کو یہ کس نے اختیار دیا کہ وہ خواتین سے حقوق چھین لیں؟ اسلام کے دیئے ہوئے حقوق کو کوئی نہیں چھین سکتا۔
