اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی
آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح پنجاب کے ضلع چکوال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اورلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
دھیرکوٹ، مری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
