کراچی:ہر سال کی طرح اس سال بھی آئی سی ایم اے پاکستان کی جانب سے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔
جاب فیئر کا افتتاح چیئرمین ایچ ای سی طارق حفیظ، پریزیڈنٹ آئی سی ایم اے غلام مصطفیٰ قاضی، وائیس پریذینٹ محمد یاسین، سیکریٹری آئی سی ایم اے عظیم حسین، چیئرمین کراچی برانچ کونسل محمد کمال، ایکزکیوٹو ڈائریکٹر عامر اعجاز،چیئرمین ایچ ای سی طارق حفیظ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، عالمگیر خان و دیگر نے کیا۔
شرکہ کا کہنا تھا کہ آئی سی ایم اے پاکستان نے ہر سال کی طرح اس سال بھی جاب فیئر کا انعقاد کرکے بہترین کام کیا ہے۔اس طرح کے ایونٹس سے نوجوانوں کو ون ونڈو میں پسند کا روزگار مل جائے گا۔
شرکہ کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی ایم اے پاکستان کا اس سال کا جاب فیئر پہلے سے بھی بہتر تھا امید ہے کہ آئیندہ بھی اس طرح کے پروگرامس ہوتے رہیں گے۔