کراچی:ٹرانسپورٹرز کے وفد نے مسائل کے حل کیلئے صوبائی وزراء سے ملاقات کی
مختلف ایسوسی ایشنوں کی ٹرانسپورٹرز کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات ہوئی
ملاقات میں شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اڈھو، اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ سمیت دیگر اہم حکام بھی موجود تھے۔
ٹرانسپورٹ وفد میں لیاقت محسود، حاجی مقصود محسود ، حاجی یوسف،حاجی خیر زمان محسود ، طارق گجر ، حاجی بادشاہ خان محسود ، ملک یسیٰن نیازی ، جان عالم محسود ، حاجی عمردراز باجوڑی ، عبدالحمد بنگش ، حاجی طور خان ، سردار سلامت ، کفیل خان اجلاس میں شریک ہوئے ۔
ملاقات میں کراچی گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن، ڈمپر ایسوسی ایشن، سندھ گڈز ٹرک ٹریلر اونرز ایسوسی ایشن اور واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
ٹرانسپورٹرز نے شہر میں داخلا کی مخصوص اوقات پر عائد پابندیوں کے حوالے سے پریشانی سے متعلق آگہی دی
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شرکاء کو حکومت کی جانب سے ایک گھنٹہ اضافی وقت دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اب بڑی گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی،جس سے انہیں آپریشنز میں زیادہ لچک ملے گی۔سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش چیلنجز کو سمجھتی ہے، اور ہم ان کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے داخلے کے اوقات میں اضافے کا یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے اور آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے ایک چھوٹا قدم ہے،تمام بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔یہ ضروری ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز، بشمول دیگر صوبوں سے آنے والی گاڑیاں، اپنے گاڑیوں کو سندھ میں رجسٹر کرائیں اور ان کی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز ایسے اقدامات سے گریز کریں جو ٹریفک میں خلل ڈالیں، عوامی پریشانی کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام کو سختی سے نمٹا جائے گا۔ہمیں کراچی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ٹریفک کو روکے جانے جیسے عوامی زندگی کو متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ میں تمام ٹرانسپورٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں، کیونکہ ان مسائل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں نے حکومت کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ داخلے کے اوقات میں اضافے سے ہمارے لاجسٹک چیلنجز میں کمی آئے گی۔ہم حکومت کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیے جائیں۔
ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے، ٹرانسپورٹرز کا اتفاق کیا۔
