بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 11 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔
شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی شاہرگ دھماکے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی شاہرگ دھماکے (کوئٹہ کے قریب) کی شدید مذمت
مراد علی شاہ نے کہا کہ محنت کشوں کی گاڑی پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے۔ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہیں گے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں، حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،امن و امان خراب کرنے والوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
