اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردیوان کو ایک بار پھر اپنے دوسرے گھر آنے پر خوش آمدید کہتاہوں،پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک میں نہ ختم ہونے والے تعلقات ہیں.
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں تجارت سمیت متعدد مختلف امورزیر بحث آئے،پاکستان اور ترکیہ کے مابین پائیدار شراکت داری کو مزید فروغ مل رہا ہے۔صدر رجب طیب اردوان نے سیلاب کے دوران تعاون سے پاکستانی عوام کے دل جیت لیےاور انہوں نے مشکل گھڑی میں پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فراغ دلی سے مدد بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف نبرآزما ہیں، دہشتگرد مذموم عزائم کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں،
صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور یہاں آکر مجھے بہت خوشی ہوئی۔قائداعظم اور علامہ اقبال ہمارے بھی ہیرو ہیں۔ دونوں ملکوں میں 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم پر بات چیت ہوئی ہے۔باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
ترکہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہمارے درمیان 26 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق ہوا، صدر آصف علی زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی۔اپنے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں۔دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلکئے کام کرتے رہیں گے۔
صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
ترکہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی معارف فاؤنڈیشن کے اسکولوں کا پاکستان کے تعلیمی شعبے میں اہم کردار ہے۔
https:/pakistan/18695/
