کراچی:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد میں قائم پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔
محسن نقوی نے پاسپورٹ بنوانے کے کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، عملے اور شناختی کارڈز، پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے بھی ملاقات کی۔
شہریوں نے بہترین سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیرداخلہ کاشکریہ اداکیا
اعلیٰ حکام نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو نادرا سینٹر میں قائم پاسپورٹ آفس کی ورکنگ پربریفنگ دی
حکام نے وزیرداخلہ کو بریفنگ میں بتایا کہ پاسپورٹ آفس 3 شفٹ میں کام کرےگا اور شہری یہاں سے 24گھنٹے پاسپورٹ بنواسکیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بی آئی ایس پی کےتحت بائیو میٹرک کرانے میں خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کی ہدایات دیں۔
