آئی ایم ایف نے پاکستان کےترقی کی راہ پر گامزن ہونےکا اعتراف کرلیا

دبئی:وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی جس دوران آئی ایم ایف پروگرام سمیت دیگر اہم امور  پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے کی ملاقات کی

دوران ملاقات پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سےحاصل میکرو اکنامک استحکام پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور ٹیکس اصلاحات، انرجی سیکٹرکی بہترکارکردگی سمیت اہم شعبوں میں پیشرفت برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی ٹیم کو معاشی استحکام کے لائحہ عمل، مؤثرکارکردگی اور منصوبہ بندی کی پائیداری کے لیے بھی حکومتی عزم کا یقین دلایا۔

وزیراعظم ہاؤس کے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترقی اور جاری اصلاحات پر گفتگو کی، ہم نے دیرپا ترقی اور معاشی استحکام کے مشترکہ عزم کہ اعادہ کیا

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میکرو استحکام سے دیر پا ترقی اور خوشحالی کے سفر پر آئی ایم ایف کے مدد کی قدر کرتے ہیں۔

ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے پروگرام مؤثرطریقےسے نافذکرنے میں پاکستان کی کوششوں اور اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے وزیراعظم کے ذاتی عزم کو سراہا۔

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا وزیراعظم پاکستان اور ان کی ٹیم سے ملاقات شاندار رہی، پاکستان میں آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اصلاحات پر وزیراعظم کاعزم حوصلہ افزا ہے

کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی اور روزگار سے متعلق فیصلہ کن اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کی معیشت استحکام کےبعد ترقی کی سمت گامزن ہو رہی ہے، پاکستان کی معیشت کی افراط زرمیں کمی کے ساتھ کارکردگی اچھی ہے، پاکستان معاشی بحالی کے حصول کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں