کراچی اجتماع کی تیاری، منگھوپیر ٹاؤن کا پیور بلاک فکسنگ کے کام کا معائنہ

کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے  ایم پی آر کالونی یو سی 15سے اجتماع گاہ کے گیٹ تک پیور بلاک فکسنگ کے کام کا معائنہ کیا جس پر علاقائی عوام نے والہانہ استقبال کیا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دوسرے بڑے اجتماع جس کو کراچی اجتماع بھی کہا جاتا ہے۔جو 13 فروری کو شروع ہونے جا رہا ہے اور 16 فروری تک جاری رہے گا ۔ اس میں انے والے لاکھوں شرکا کو ہم خوش امدید کہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ آنے والے مہمانوں کو ہر وہ بلدیاتی سہولت فراہم کی جائے جس سے  مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوجس کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی تمام تر سہولیات کو بروئے کار لا رہے ہیں ماضی میں کبھی اتنا بڑا کام نہیں کیا گیا جو

حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ منگھو پیر میں جاری 45 ہزار فٹ پیور بلاک کا کام جو جلد مکمل کر لیا جائے گا اور امید کرتے ہیں کہ علاقائی عوام اور اجتماع میں انے والے  اس سے دیر پا مستفید ہوں گے

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی ، نائب صدر صدیق اکبر، جنرل سیکرٹری حاجی محمد ضیا، انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کا چھیلو، وائس چیئر مین رانا عارف ،میونسپل کمشنر آغا خلیق ،ڈسٹرکٹ انجینیئر سمیع اللہ بروہی،کونسل ممبر حسن بلوچ،قائدِ حزب اختلاف حبیب اللہ سواتی ، اے ڈبل ای آفاق عالم ،سب انجینئر جنید صدیقی ،کثیر تعداد میں  علاقائی معززین و دیگر عوام بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں