روڈ سیفٹی کمیٹی نے کارروائی شروع کردی،20گاڑیاں چالان،جرمانہ عائد

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر روڈ سیفٹی کمیٹی نے ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

سڑکوں پر اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور غیر معیاری کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 33 گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔20 گاڑیوں کو چالان  کرلیا گیا، 4 گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں، خلاف ورزی کرنے والوں پر مجموعی طور پر 1,01,400 روپے جرمانہ عائد  کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے کمیٹی صوبے بھر میں اچانک چیکنگ کر رہی ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں انسانی زندگیوں کے لئے خطرہ بن سکتی ہیں، حکومت سندھ سخت کارروائی کر رہی ہے۔

سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ یا ان فٹ گاڑیوں کو سڑکوں پر برداشت کیا جائے گا،تمام کمرشل گاڑیاں حفاظتی قوانین کی پاسداری کریں، جو قوانین کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،ٹریفک کو منظم کرنے، حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی قوانین کے سخت نفاذ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں