شمالی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن،12 خوارج ہلاک،لانس نائیک شہید

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران لانس نائیک شہید ہو گیا۔

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران لانس نائیک شہید ہو گیا۔

سکیورٹی فورسز نے کارروائی 5 اور 6 فروری کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی، کارروائی کے دوران 12 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔علاقے میں دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں