پاکستان اورامریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہییں:بلاول

واشنگٹن: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔ ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنا چاہیے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، تقریب میں امریکی صدر نے خطاب کیا۔

قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہییں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پریئر بریک فاسٹ بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک بہت اچھا موقع ہے، ان کی اراکین کانگریس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، اب وہ وزیر خارجہ نہیں رہے، تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں۔صدر ٹرمپ نے تقریب میں شرکت کی، دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے، انہوں نے اختتامی خطاب بھی کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے، ہر مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ماننے والا ہے، یہ قومی دعائیہ تقریب نہیں عالمی دعائیہ تقریب ہے۔ہمیں مذہب کی تقسیم کے بجائے اتحاد قائم کرنا چاہیے، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے کی گنجائش ہے، معاشرے کو تقسیم سے بچانے کیلئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں