پاکستان نے فلسطینیوں کی انکی سرزمین سے منتقلی کو مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے فلسطینیوں کی انکی سرزمین سے منتقلی کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ فلسطینیوں کو کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے

شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو، پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے،غزہ میں امدادی سامان کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیز فائر معاہدے خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، امدادی کاموں کو روکنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموشی توڑے اور سیز فائز معاہدے پر عمل کرائے۔صدر آصف زرداری نے دورہ چین میں پاکستان کی ون چائنہ پالیسی کا اعادہ کیا،پاکستان اور چین نے دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور علاقائی توازن پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں، ہمارا مطالبہ ہے افغان افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم ابتدائی مراحل میں ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں