
کراچی: کراچی میں 9 مئی کو ضلع ایسٹ پولیس نے شاہراھھ فیصل پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان نے 9 مئی کو شارعِ فیصل پر واقع رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے رینجرز کی چوکی کو آگ لگا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزم عبدالحمید نے اپنے جرم پر معافی مانگ لی ہے۔
