لاہور: پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

لاہور: پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول تکمیل کے آخری مراحل میں داخل.سرکاری آٹزم سکول میں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیاجائے گا.

وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر آٹزم سکول منصوبے کی تکمیل ایک سال میں کی جائیگی.پنجاب کے مختلف خصوصی تعلیمی اداروں میں 10 آٹزم یونٹس قائم . آٹزم کے شکار بچوں کیلئے درکارمخصوص تعلیمی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کیا جائے گا۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ ثانیہ عاشق آٹزم سکول  منصوبے کی نگرانی پر مامور ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر خصوصی طلبہ کیلئے 9,206 معاون آلات کی فراہمی.

خصوصی طلبہ میں 7,702 آلات سماعت، 360 وہیل چیئرزچھڑیاں تقسیم.خصوصی طلبہ میں 300 واکرز، 344 بیساکھیاں اور 500 سفید چھڑیاں تقسیم. 35سکولوں کی مڈل سے سیکنڈری لیول، پرائمری سکول کی مڈل لیول پر اپ گریڈیشن.خصوصی تعلیم کے 28سکولوں کوسنٹر آف ایکسی لینس اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ، پیشل ایجوکیشن کے بچوں کیلئے کلاس 5تک خصوصی نصاب کی تیاری. سماعت سے محروم بچوں کیلئے ترجمہ القرآن کا خصوصی نصاب متعارف کرایا گیا.

پنجاب میں سپیشل طلبہ کیلئے مخصوص سکل کورسز کی تیاری .نجی اداروں کے اشتراک سے جاب فیئر، 900طلبہ کی رجسٹریشن، 25طلبہ کو ملازمت مل گئی.

سپیشل ایجوکیشن ووکیشنل میٹرک کے پہلے بیج کے 14سپیشل طلبہ کی کامیابی .سپیشل ایجوکیشن کے معیار تعلیم کوبلندکرنے کے لئے سکول انفارمیشن سسٹم ڈویلپمنٹ.سٹیزن ریلیشن شپ مینجمنٹ، سپیشل ایجوکیشن موبائل ایپ اور سمارٹ مانیٹرنگ ایپ کی تیاری.سپیشل ایجوکیشن مراکز سے 586طلبہ کے عام سکولوں میں داخلے.سپیشل طلبہ کے لئے پہلی مرتبہ شاندار سپورٹس گا لہ.8 نئے خصوصی سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل، 9 مزید عمارتوں کی تعمیر کی منظوری  .خصوصی تعلیم کے مراکز میں سلو لرنر طلبہ کیلئے سکریننگ ٹول متعارف کرایا گیا

مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ خصوصی بچے ہمارے لئے سپیشل ہیروکی مانندہیں.سپیشل ایجوکیشن مراکز اور سسٹم میں بہتری کا ہدف ہرصورت پوراکریں گے.پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کے قیام سے والدین پر مالی بوجھ کم ہوگا.خصوصی بچوں کی بحالی کا مقصدانہیں مفید اورکارآمد شہری بناناہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں