چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی الصبح قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا، باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا
محسن نقوی نے باکسز کے باہر لگائی نشستوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز کے فنشنگ ورک کے معیارکا بھی جائزہ لیا
چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی
محسن نقوی کی فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے