شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل

کراچی: شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متحدہ قومی موومینٹ اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کے لئے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے،کراچی کے عوام کے لئے متحدہ قومی موومینٹ ماضی کا ایک ڈرائونا خواب ہو کر رہ گئی ہے،ایم کیو ایم اس لئے تنقید کرتی ہے کہ اس پر جوابی تنقید ہو اور اس کا سیاسی قد بڑھے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے کسی بھی بیان کو ہم سنجیدہ نہیں لیتے۔کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔تاجروں کے اعزاز میں ظہرانے کا مقصد تاجروں کے مسائل کی نشاندہی اور ان کاحل اور تاجروں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی راہ پر گامزن کرنا تھا

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تاجروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔تاجروں نے شکریہ ادا کیا کہ اب ان کو بھتے کی پرچیاں اور بوری بند نعشیں نہیں ملتی، ان سے قربانی کی کھالیں نہیں چھینی جاتی، روز روز ہڑتالیں نہیں ہوتیں۔پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کو بہترین اور ترقی یافتہ ملک بنایا جائے۔

https:/pakistan/18303/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں