حیدرآباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو کے کانووکیشن میں پی ایچ ڈی، ماسٹرز اور سافٹ ائیر انجینرنگ کرنے والے طلباء میں اسناد تقسیم کررہے ہیں۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن پاس آوٹ کرنے والوں کے لئے خوشی کا دن اور یادگار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ہمیں امید ہے کہ اپنی تعلیم مکمل کرنے والے قوم کی خدمت میں اپنا منفرد کردار ادا کرینگے۔
