برساتی نالوں سے سیوریج سسٹم کو ختم کرنا ضروری ہے:چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

کراچی: سیوریج کے دباؤ سے 5000   روڈ  سیکٹر 11-B  پربرساتی نالہ اُورفلو،مین شاہراہ زیر آب۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا نالے کے چوکنگ پوائنٹ کا جائزہ۔ہیوی مشینری اور مینول لیبر سے نالے کا چوکنگ پوائنٹ کلیئر صفائی کا عمل جاری۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن محمد مُشتاق خان،ایکس ای این بی اینڈ آر اشفاق حُسین،انچارج بی اینڈ آر فیصل صغیر و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے برساتی نالے کے چاکنگ پوائٹ پر صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ برساتی نالوں کا اُور فلو اور جگہ جگہ چوک ہونے کی وجہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ناقص کارکردگی ہے جنہوں نے نیو کراچی ٹاؤن کے برساتی نالوں میں سیوریج کی لائنیں ڈالی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے برساتی نالوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے

انہوں نے کہا کہ برساتی نالے میں اجمیر نگری واٹرپمپ کا اُور فلو اور نیا ناظم آباد کا سیوریج کنکشن ہونے کی وجہ سے نالہ اُور فلو ہوجاتا ہے اور شاہراہ ندی نالے کا منظر پیش کرتی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات بھی سیکٹر 11-B  برساتی نالہ اور فلو ہوگیاتھا اور سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہوگیا تھا۔جس پر ٹاؤن انتظامیہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے نالے کے چاکنگ پوائنٹ کو کلیئر کرایا ہے۔الحمد اللہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں۔نالے کی صفائی کے بعد سینی ٹیشن کا عملہ سڑکوں پر موجود پانی کو صاف کرے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بلا تعطل جاری رہے۔

چیئرمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہم وسائل کا رونا نہیں روتے بلکہ دستیاب وسائل میں عوام کے مسائل حل کررہے ہیں عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں