آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کا ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے نئی کمیٹیوں کا اعلان

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں اتوار 19جنوری 2025ءکو گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کا انعقاد صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف کمیٹیوں کو فرائض سرانجام دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے 17 ذیلی کمیٹیوں کی منظوری دی

اجلاس میں پانچ اختیاری ممبران کا چناﺅ کیا گیا جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیاگیا، ان میں معروف اسکالر ڈاکٹر جعفر احمد، ماہر تعلیم عالیہ اقبال نقوی، معرو ف اینکر پرسن وسیم بادامی ، سماجی شخصیت چاند گل شاہ اور معروف کاروباری شخصیت و اعزازی قونصل جنرل اسپین غوث اکبر شامل تھے

اجلاس میں شریک گورننگ باڈی اراکین نے آرٹس کونسل کی مزید بہتری کے لیے تجاویز دیں۔ اراکین نے کہا کہ آرٹس کونسل آج ملک کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ آرٹ اور کلچر کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نفرت کو کم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

اس کا تمام تر کریڈٹ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کو جاتا ہے جن کے ویژن سے ادارہ دن رات ترقی کر رہا ہے۔نئی بنائی گئی کمیٹیوں میں ڈاکٹر ہما میر(ایڈمنسٹریشن و ممبر لائژن کمیٹی) ، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد (میڈیکل اینڈ سوشل ویلفیئر کمیٹی)، محمد اقبال لطیف (اسپیشل ایونٹ اینڈ اسٹیج شو کمیٹی)، ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر (ادبی شعروسخن کمیٹی)، غازی صلاح الدین ( پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی) ، سید ساجد حسن (ڈرامہ کمیٹی)، محمد ایوب شیخ (فوک اینڈ ہیرٹیج کمیٹی) ، اخلاق احمد خان (ادبی۔فکشن کمیٹی)، امجد حسین شاہ (میوزک کمیٹی)، عبداللہ سلطان (یوتھ کمیٹی)، فرخ تنویر شہاب (فائن آرٹ کمیٹی)، ڈاکٹر امجد سراج میمن (ہیلتھ اوورننس کمیٹی) ڈاکٹر جعفر احمد (ریسرچ، ڈاکومنٹیشن و لائبریری کمیٹی)، عالیہ اقبال نقوی (ایجوکیشن کمیٹی)،وسیم بادامی (الیکٹرانک میڈیا کمیٹی)، چاند گل شاہ (وومن امپاورمنٹ کمیٹی) اور غوث اکبر (ڈپلومیٹک اینڈ کارپوریٹ لائژن کمیٹی) شامل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں