ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پہلی کمرشل پرواز 46 مسافروں کو لے کر گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جس نے صبح 9 بج کر 50 منٹ پر کراچی سے اڑان بھری اور 11 بج کر 15 منٹ پر گوادر میں لینڈ کیا۔
رپورٹ کے مطابق نیو گوادر ایئرپورٹ کا 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے طیاروں کیلئے موزوں ہے، نیو گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اور بوئنگ طیارے لینڈ کر سکیں گے، 430 ایکڑ پر مشتمل گوادر ایئرپورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج ہم سب انتہائی فخر اور شکرگزاری کے ساتھ یہاں جمع ہیں، ہم آج عظیم الشان کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔سی پیک کے بانیوں نے اس جدید ہوائی اڈے کے قیام کو ترجیح دی، سی پیک میں شمولیت کے بعد گوادر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ہمیں چینی حکومت کا شکر ادا کرنا چاہیے، نیوگوادر ہوائی اڈا بلوچستان اور پورے ملک کو فائدہ دینے کیلئے تیار ہے۔
https:/pakistan/18056/
