نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہو رہا ہے:پی آئی اے

پے ائی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل ہو رہا ہے،نیو گوادر ایئرپورٹ سی پیک کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،ایئرپورٹ سالانہ چار لاکھ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔

جاری بیان کے مطابق 3.6 کلومیٹر طویل رن وے بڑے طیاروں کے لیے موزوں ہے، نیو گوادر ایئرپورٹ جدید ترین کنٹرول سسٹمز سے لیس، منصوبہ 246 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ پر جدید سیکیورٹی اور مسافروں کی سہولتیں دستیاب ہے،ایئرپورٹ کا رقبہ 4,300 ایکڑ پر محیط ہے،منصوبے کی تکمیل دسمبر 2024 میں ہوئی،نیو گوادر ایئرپورٹ علاقائی رابطوں اور معیشت کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں