دھابیجی زون سے ملک میں ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی:مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سی پیک 2.0 کو فراغ دینے کے ساتھ 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے، دھابیجی زون پاکستان کی معیشت کے لیے ایک لاکھ سے زائد بلاواسطہ اور بلاواسطہ ملازمتیں پیدا ہوں گی

دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے حوالے ایم او یو تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون منصوبے سے خطے پر سماجی اور معاشی اثرات مرتب ہوں گے،مقامی آبادی کو بااختیار بنایا جائے گا، اور مہارت کی ترقی کو فروغ ملے گا، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت سی پیک کے صنعتی تعاون مرحلے کی اہم سنگ میل ہے ،دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کراچی کی بندرگاہوں کے قریب واقع ہے۔منصوبہ علاقائی طور پر انتہائی موزوں اور تمام اہم راستوں سے جڑا ہوا ہے۔منصوبہ ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی صلاحیت رکھتا ہے

سید مراد علی شاہ کہ کہنا تھا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کےلیے انتہائی موزوں ہے،منصوبہ جنوبی ایشیا میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے والی چینی کمپنیوں کےلیے بھی منافع بخش ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں