پنجاب کے لائیو اسٹاک منسٹر عاشق حسین کرمانی لاھور سے کراچی پہنچ گئے
عاشق حسین کرمانی نے وزیر لائیواسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی کے ساتھ ایکسپو سینٹر میں مویشیوں کی نمائش میں خصوصی شرکت کی
لائیو اسٹاک ایکسپو میں صبح سویرے ہی کراچی والوں کا رش, مختلف اسکولوں کے بچے بھی جانور دیکھنے پہنچ گئے
نمائش میں سندھ بھر سے لائے جانے والے دو ہزار سے زائد مختلف نایاب نسل کے مویشی, پرندے اور مچھلیاں نمائش میں رکھی گئیں ہیں
فینسی برڈ اور پالتو جانور بچوں کی توجہ کا مرکز, یوٹیوبرز اور وی لاگرز بھی آن پہنچے
صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سندھ محمد علی ملکانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں لائیو اسٹاک ایکسپو منعقد کرانے کا مقصد اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔
