190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید سزا سنادی گئی

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پائونڈ میں 14 سال قید ، بشرہ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی

راولپنڈی: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ سنا دیا

190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان کو 14 اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ فیصلہ  سنا دیا۔

30دن سے محفوظ فیصلہ  سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی سرکاری کنٹرول میں دے دی گئی ہے جب کہ القادر ٹرسٹ بھی سرکاری کنٹرول میں دے دیا گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق القادر یونیورسٹی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنے کی سزا سنائی ہے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پہنچے

اس سے قبل نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد اڈیالہ جیل پہنچنے تھے جب کہ ملزمہ بشریٰ بی بی کے بیٹی اور داماد بھی عدالت پہنچ چکے تھے۔ اسی طرح بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی جیل عدالت پہنچیں۔

جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ایلیٹ کمانڈوز بھی جیل کے باہر سکیورٹی کا حصہ تھے۔ پولیس کی جانب سے اہم کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کی دیوار اور سامنے کھڑی تمام گاڑیوں کو  بھی ہٹوا دیا گیا تھا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں