اسپین:تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ،44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جان بحق

میڈرڈ: یونان کشتی حادثے کے بعد تارکین وطن کی ایک اور کشتی کو افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔

رپورٹس کے مطابق 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی

کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد جانبحق ہوگئے

کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے، کشتی حادثے میں 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں کشتی حادثے کی اطلاع کی تفصیلات لے رہے ہیں

کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں