وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے کاروبارکوسہولیات فراہمی کیلئے تفصیلی سروے جلدمکمل کرنے کی بھی  ہدایت کی

وزیراعظم کی زیرصدارت چھوٹے ودرمیانے درجے کے کاروبارکے امورپراجلاس ہوا

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم5لاکھ سے بڑھاکر15لاکھ کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے کاروبارکوسہولیات فراہمی کیلئے تفصیلی سروے جلدمکمل کرنے کی بھی  ہدایت کی

کاروبارکو دی جانیوالی سہولیات کوعالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے، کاروبار کیلئے سہولیات کے حوالے سے ترقی یافتہ ممالک کے ماڈلز کا اطلاق یقینی بنایا جائے

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ خواتین انٹر پرونیورز کیلئے خصوصی پیکیج تشکیل دے کر جلد پیش کیا جائے. افرادی قوت کو کاروبار کی ترغیب کیلئے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے.دنیا بھر میں چھوٹے اوردرمیانے کاروبارمعیشت کی ترقی میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے ایس ایم ایز کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں