حکومت سندھ کا کراچی کے سرکاری ملازمین کے لئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا کراچی میں اہم اجلاس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی

کمیٹی ممبران کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایات کی گئی جبکہ مختلف محکموں کی سیکریٹریز نے سرکاری گاڑیوں سے متعلق دس سالہ رکارڈ پیش کیا

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ کے اندر مکمل ہونا چاہیے تاکہ وسائل مزید ضائع نہ ہوں، اور نئی گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے،ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو فائدہ ہوگا، پی او ایل کی بچت ہوگی، ان کی نیلامی میں بھی آسانی ہوگی۔حکومت عوامی وسائل کے استعمال میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سرکاری گاڑیوں کا غیر مجاز استعمال کرنے والوں کو سختی سے کہتے ہیں کہ حکومتی احکامات کے تحت گاڑیاں واپس کریں،بیکار گاڑیوں کی نیلامی پر بھی کام جاری ہے،نیلامی پوری شفافیت کے ساتھ کی جائے گی،تمام متعلقہ عہدیدار اور محکمے قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے نئی ہدایات پر عمل کریں۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ بیکار گاڑیوں کی بروقت نیلامی بہت اہم ہے،غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جا سکے گی،جن محکموں کے پاس اضافی گاڑیاں ہیں وہ اپنی ضرورت سے زیادہ گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں،

صوبائی وزیر ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ بیکار گاڑیوں کی نشاندہی اور حکومتی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے تیزی سے کام کیا جا رہا ہے،ہمارا مقصد عوام کا پیسہ بچانا اور ضروریات کے مطابق اخراجات کو یقینی بنانا ہے۔

علی حسن زرداری نے کہا کہ مکمل طور پر شفاف نیلامی کو یقینی بنایا جائے،فنڈز سے نئی گاڑیوں کہ خریداری میں مدد ملے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں