پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے250 ملین ڈالراکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ پاکستان میں سکیورٹی حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسز ہورہی ہیں اور غیرملکی وفود آرہے ہیں، غیر ملکی کمپنیوں اورسرمایہ کاروں کے تحفظ کویقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

چینی میڈیا کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے، پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنےکا خواہاں ہے، پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے200 سے 250 ملین ڈالراکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصرکی طرز  پر  یوآن بانڈز کے اجرا کی بینک گارنٹی کےلیے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے بات جاری ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے، پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے اور اگلے فیز میں اسپیشل اکنامک زونز، زراعت، آئی ٹی سیکٹرز میں وسعت لائی جائے گی۔ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، بڑی چینی کمپنیاں برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کرکے پاکستان کوبطور برآمدی مرکز استعمال کرسکتی ہیں، سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا، پاکستان میں سکیورٹی حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسز ہورہی ہیں اور غیرملکی وفود آرہے ہیں، غیر ملکی کمپنیوں اورسرمایہ کاروں کے تحفظ کویقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں