کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ،میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں اراکین کونسل،علاقائی معززین،اور اعلیٰ افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کررہے ہیں ہم گڈاپ ٹاؤن عوام کی پریشانیوں سے بخوبی واقف ہیں عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین فرائض میں شامل ہیں انفراسٹرکچر کا جال بچھا دیا گیا ہے اس وقت توجہ طلب ترقیاتی منصوبوں میں واٹر سپلائی اسکیموں پر سولر سسٹم،سیوریج لائنوں کی مرمت اور تنصیبات،اور سڑکوں سے وابستہ منصوبے ترجیح بنیادوں میں شامل ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور اور وژن کے مطابق عوام کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی
میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے جو زمے دار ی مجھے دی گئی ہے اس فرائضِ کو میں سو فیصد ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں اہلیان گڈاپ کی عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کرنے کی کاوشوں پر تیزی سے گامزن ہیں گڈاپ ٹاؤن کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ افسران بھی اس عمل میں میرے ساتھ عمل پیرا ہیں
اس موقع پر افسر مالیات افتخار احمد دایو، پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی اور علاقائی معززین بھی موجود تھے۔