مانگیاں: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی ہمیں ذاتی مفاد پر مقدم ہے، پاکستان کی پائیدار ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیرہے،ہمیں پاکستان کو ترقی کی طرف لے کرجانا ہے.
مانگیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ معیشت مضبوط ہوگی توعوام خوشحال ہوگی.
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے.نوجوانوں کو بھی ملکی ترقی میں اپناکردارضرور اداکرناچاہیے.اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ہی مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکتےہیں۔
