میہڑ(رپورٹ:خادم سومرو) عوامی جھموری پارٹی (اے جے پی) کی جانب سے احتجاج کیا گیا
عوامی جھموری پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری سید لعل شاہ، ایڈووکیٹ سعید احمد پہنور اور دیگر کی قیادت میں رادھن بس اسٹاپ سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی جو احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔
احتجاج میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پلی کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے،جبکہ دیگر پارٹیز کے کارکنان نے بھی احتجاج میں شامل تھے
سید لعل شاہ، ایڈووکیٹ سعید احمدپہنورو دیگر نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ سندہ حکومت ایک سوچی سمجہی سازش کہ تحت سندہ کی زرعی زمینوں کو بنجر بنانا چاہتی ہے۔
عوامی جمہوری پارٹی کے رہنماؤں کا کہنتا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پانی مسئلے پر اپنا موقف سندھ کے لوگوں سے الگ رکھتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
