میہڑ: تھردیپ افسران کے خلاف انوکھا احتجاج،نوٹس لینےکا مطالبہ

میہڑ (رپورٹ: خادم سومرو) سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں تھردیپ افسران کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع دادو کے صدر سکندر علی سوڈھر، حبیب حضوری، حاجی خان مارفانی، عبدالمجید سوڈھر، امجد سولنگی، صدیق چانڈیو، اسحاق سوڈھر و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے نعریبازی بھی کی۔

رہنماؤں نے میڈیا کے گفتگو میں کہا کہ تھردیپ کے افسر فواد شاہانی اور ڈسٹرکٹ منیجر بھیشم کمار نے شہر میں ایجنڈ مافیا بنا رکھی ہے جس کی معرفت معصوم و مجبور لوگوں سے رشوت لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تھردیب افسران کسانوں کو بھی بلیک میل کررہے ہیں، رشوت نہ دینے والوں کو ہراساں کیا جاتا ہے،مسلسل احتجاج کے باوجود انتظامیہ نوٹس نہیں لے رہی

مظاہرین کا کہنا تھا کہ تھردیپ افسران بنا رشوت کے لسٹوں میں نام نہیں ڈالتے، اعلیٰ حکام ان کے خلاف سخت کارروائی کرے تاکہ شہریوں کے رلیف مل سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں