ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ شفیع اللہ شفیع سمیت پانچ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
