پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، فلائٹ آپریشن بھی متاثر

لاہو: پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے باعث موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا۔

ایم2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کیا گیا ہے، لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہناہے کہ گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں