
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران نیازی کا بیان پاک فوج کے خلاف اس کی گھٹیا ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ بیان 9 مئی کے المناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ کا اعتراف جرم ہے۔یہ وہی ذہنیت ہے جس نے محب وطن آرمی افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزامات لگائے، سائفر اور بیرونی سازش کی جھوٹی کہانیاں گھڑیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمشیر اعزاز اور حافظ قرآن ایماندار آرمی چیف سے عمران نیازی خوفزدہ ہے۔
