حکومت سندھ نے بیروزگار نوجوانوں کے لئے ماحول دوست ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کے لئے کوششیں تیز کردیں
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو مختلف بینکوں سے رابطوں اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات کی گئی
کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی
کمپنی حکام نے سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں کہ وہ پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں،ماحول دوست ای ٹیکسیاں حکومت سندھ کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ای وی ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،یہ بے روزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور پائیدار ذرائع سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔
